ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امن کو لے کر پاکستان کا کوئی بھی تبصرہ سنجیدگی سے لیا جاتا ہے: نرملا سیتا رمن

امن کو لے کر پاکستان کا کوئی بھی تبصرہ سنجیدگی سے لیا جاتا ہے: نرملا سیتا رمن

Mon, 21 May 2018 23:21:17    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کو لے کر اسلام آباد کی جانب سے آنے والے کسی بھی تبصرے کے لیے نئی دہلی کی طرف سے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ان کا یہ تبصرہ زیر التواء تنازعات کے حل کے لئے پاکستانی فوج کے سربراہ کی طرف سے مذاکرات کی حمایت کے بعد آیا ہے۔سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ مقدس ماہ رمضان کے دوران جموں کشمیر میں کوئی مہم شروع نہ کرنے کے حکومت کے فیصلے کا مسلح افواج مکمل احترام کریں گے۔وزیر دفاع نے بتایاکہ امن چاہنے سے متعلق کوئی بھی تبصرہ سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ان سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کئے جانے کے پاکستانی فوج کے حالیہ سگنل کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کاپرامن حل دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ممکن ہو جائے گا۔ان کا یہ تبصرہ دہائیوں سے چلا آرہا مفروضہ کے درمیان آیا کہ پاکستان کی فوج ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کی حامی نہیں ہے۔پاکستان کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی حالیہ واقعات کے بارے میں اور یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان رمضان المبارک کے دوران جموں کشمیر میں کوئی مہم شروع نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہے گا، سیتا رمن نے کہا کہ سیکورٹی فورسز مرکز کی طرف سے اعلان کسی بھی فیصلے پر عمل کریں گے۔


Share: